18 مئی 2015 - 09:25
ہم بے جا مطالبات کو ہر گز قبول نہیں کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات میں ہم بیجا مطالبات کو ہرگزتسلیم نہیں کریں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز تہران میں ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سزیجارٹو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی مذاکرات نے ثابت کر دیا کہ سنجیدگی اور نیک نیتی سے مسائل کی سختی اور مشکلات کو حل کیا جا سکتا ہے- انھوں نے کہا کہ ہم نے اعلان کیا ہے کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے ایٹمی پروگرام کو شفاف بنانے کے لیے تیار ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کے ساتھ ہمارا تعاون قومی سلامتی کی بنیاد پر ہے اور اس سے بالاتر نہیں ہو گا- انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایٹمی مذاکرات میں ہم بیجامطالبات کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے -ہنگری کے وزیر خارجہ نے بھی اس پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے شام اور یمن جیسے علاقائی امور کے بارے میں اپنے ایرانی ہم منصب بات چیت کی ہے- انھوں نے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے کے علاقے کے ثبات و استحکام پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ ایران کے بغیر علاقے کے مسائل کو حل کرنا مشکل ہو گا- ہنگری کے وزیر خارجہ نے اسی طرح یہ بھی کہا کہ ان کا ملک تہران میں ہنگری کے ثقافتی مرکز کے قیام میں دلچسپی رکھتا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲